بسم اللہ الرحمن الرحیم
یاالھی رحم - الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ - یارسول اللہ کرم




سمندرپار مقیم پاکستانی - قبضہ مافیا مہران ٹاؤن - اندھیرنگری چوپٹ راج



اوورسیز مھران ٹاؤن، کورنگی کراچی میں قابض حکومتی اتحادی آلہ کار لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی اور اینٹی انکروچمنٹ قانون 2010 کا اطلاق کب؟؟؟
مہران ٹاؤن میں بیرون ملک محنت کشوں کی جمع پونجی - پی پی اور متحدہ کے جیالوں، شہیدوں میں بندربانٹ - یہی سفاک درندے اس ملک اور معاشرے کا ناسور؟؟؟
اووسیز مہران ٹاؤن کورنگی کراچی - پی پی، متحدہ، پختون کارندے قابض - قومی و صوبائی اسمبلیاں کس مرض کی دوا - اراکین اسمبلی حرام کے پلے صرف مفاد پرست؟؟؟
وزیراعظم گیلانی کاحکم بے وقعت و بے اثر - 7000 سمندر پار مقیم پاکستانی محنت کشوں کی جمع پونجی- پی پی، متحدہ، پختون آلہ کاروں کی لوٹ مار
پاکستان بھر میں توانائی کے شدید بحران کے باوجود اوورسیز مھران ٹاؤن، کورنگی کراچی پر قابض حکومتی اتحادی مافیا کو بجلی و گیس کے کنیکشن کی فراہمی کیوں؟؟؟
بیرون ملک مقیم پاکستانی خبردار - پاکستان میں چپڑاسی سے صدر، ایک سے بڑھ کر ایک چور و ڈاکو - حب الوطنی کا انجام تمام زندگی پچھتاوا

Police Role / پولیس کا کردار

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پولیس کا محکمہ ویسے ہی رشوت کیلئے مشہور عام ہے- لیکن اس محکمہ میں کالی بھیڑوں کی کثیر تعداد میں موجودگی کے باوجود آج بھی کچھ ایماندار اور فرض شناس لوگ موجود ہیں- یہ صفحہ ایسے بے ایمان اور ایماندار اشخاص کے لئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اچھے لوگوں کی کوشش کو سراہا جاسکے اور برے لوگوں کے کرتوتوں کو سب کے سامنے لایا جا سکے- ذیل میں مہران ٹاؤن میں تائینات ہونے والے ایس ایچ او حضرات کی کارگزاری درج ہے-



اسماعیل لاشاری - راشی الفطرت و بدنام زمانہ سابق ایس ایچ او  تھانہ کورنگی انڈسریل ایریا
یہ شخص ایک راشی الفطرت اور بدنام زمانہ پولیس افسر بلکہ پولیس  کے نام پر دھبہ ہے - اس شخص کے دور میں مہران ٹاؤن میں قبضہ کاروائیوں کو نہ صرف شروع کیا گیا بلکہ خبیث شخص نے مہران ٹاؤن میں قبضہ کی آڑ میں کروڑوں روپے بٹورے- یہ راشی ہر پلاٹ پر قبضے اور ناجائز فروخت کے عوض پچیس سے پچاس ہزار روپے تک کمیشن وصول کرتا رہا اور اس طرح یہ نہ صرف خود بلکہ اپنے افسران بالا خصوصا ٹی پی او وغیرہ اور مختلف سیاسی رہنماوں کو بھی نوازتا رہا اور سمندر پار محنت کشوں کی خون پسینے کی جمع پونجی کی کھلم کھلا لوٹ مار میں مصروف رہا- اسماعیل لاشاری بدبخت اور اسکا بھائی اسحاق لاشاری ہی درحقیقت اس ملک کا ناسور اور یہی لوگ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑیں ہیں-ایسے ہی بدبخت لوگوں کی وجہ سے آج یہ ملک اور خصوصا محکمہ پولیس تنزلی کا شکار ہے- ان دونوں پولیس میں شامل بھائیوں کا ایک مشغلہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو یرغمال بنانا اور پھر انکی رہائی کیلئے پیسے وصول کرنا بھی ہے- اس خبیث شخص کے دور میں مہران ٹاؤن میں قبضوں کے علاوہ پانچ قتل ہوئے جو کہ  اس شخص کی نااہلی اور سفاکانہ کرتوتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے- اس کے دور میں جرائم اپنے عروج پر تھے، اور اسلحہ کی نمائش اپنے زوروں پر تھی-
اسماعیل لاشاری کے کرتوت مختلف اخبارات کی نظر میں
براہ راست لنک کلک کریں


 ایس ایچ او تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا (کے آئی اے) معطل ۔ جنگ کراچی


 ڈیفنس ویو میں فلیٹ پر بیلف کا چھاپہ، پولیس کی زیرحراست شخص بازیاب ۔ جنگ کراچی


 سندھ پولیس، ڈی ایس پیز کے تبادلے، 12 افسران معطل ۔ جنگ کراچی


 پولیس اہلکار کی نجی جیل پر چھاپہ ۔ آج ٹی وی


 ایس ایچ او کورنگی کیخلاف درخواست پر ڈی آئی جی کو تحقیقات کا حکم ۔ جنگ کراچی


KARACHI: Bailiff recovers man in raid on private ‘lock-up’ - Dawn Karachi


KARACHI: Two police inspectors booked in kidnap case - Dawn Karachi


Bench ordered the DIG, Abdul Khaliq Sheikh, to take action against SHO Ismail Lahsari


Another application seeking contempt proceedings against Lashari for violating the court’s order


FIR against Anti-Car Lifting Cell SHO Ishaq Lashari and his alleged henchman Ismail Lashari for keeping a man Soharo in illegal custody at a private safe house - Daily Times


جناب جاکھرانی صاحب -  سابق ایس ایچ او  تھانہ کورنگی انڈسریل ایریا
اسماعیل لاشاری خبیث کی لوٹ کھسوٹ کیخلاف بارہا درخواست دینے پر بالاخر اسے معطل کرکے جناب جاکھرانی صاحب کو تھانہ کورنگی انڈسریل ایریا میں ایس ایچ او مقرر کیا گیا- اپنے پیشرو  کے برعکس جاکھرانی صاحب نے پہلے ہی دن سے قبضہ مافیا کی کاروائیوں کو فورا روک دیا- نہ صرف نئے قبضے کی کاروائی مکمل طور پر رکی رہی بلکہ غیر قانونی تعمیرات بھی بالکل رکی رہیں-اسی طرح سے جاکھرانی صاحب نے سیاسی جماعتوں کی غیر قانونی  کاروائیاں جیسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی وغیرہ کو بھی مکمل طور پر ختم کردیا- اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اچھی نیت اور خلوص کے ساتھ کوشش سے قبضہ مافیا کے ناسور کو نہ صرف روکا جاسکتا ہے بلکہ ختم بھی کیا جاسکتا ہے- جاکھرانی صاحب کے اس کردار کو پورے مہران ٹاؤن میں ہر سطح پر سراہا گیا- اسکے علاوہ جاکھرانی صاحب کے دور میں مہران ٹاؤن مجموعی طور پر  پُرامن رہا  اور ایک بھی قتل کا واقعہ تک نہ ہوا اور مزید برآں لوٹ کھسوٹ کے واقعات بھی ناپید ہوگئے تھے-


محمد احمد شیخ - سابق ایس ایچ او  تھانہ کورنگی انڈسریل ایریا
اکتوبر ۲۰۱۰ کو جاکھرانی صاحب کے تبادلے کیبعد محمد احمد شیخ کو نیا اسی ایچ او بنایا گیا ہے- افسوس کہ اس نئے ایس ایچ او کے چارج سنبالتے ہی دوبارہ قبضے شروع ہوگئے ہیں اور دوبارہ مختلف سیاسی دھڑے قبضے کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں- اور مہران ٹاؤن دوبارہ فسادات کی آماجگاہ بن گیا ہے- مہران ٹاؤن دوبارہ قبضے اور جرائم کی آماجگاہ بنتا جارہا ہے اور دوبارہ اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے-


جناب ملک عامر حسین - موجودہ ایس ایچ او  تھانہ کورنگی انڈسریل ایریا
مورخہ ۱۰ دسمبر ۲۰۱۰ کو ملک عامر حسین کا بحیثیت ایس ایچ او تقرر ہوا- ایسوسی ایشن کے وفد نے اتوار ۱۲ دسمبر کو صدر اور جنرل سیکرٹری کی سربراھی میں ملک عامر حسین سے ملاقات کرکے مہران ٹاؤن پر جاری قبضے کی صورتحال سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ ایس ایچ او قابض مافیا کا تدارک کرتے ہوئے علاقے میں امن کی بحالی اور رشوت کا بازار بند کرنے کے لئے نیک نیتی کے ساتھ کوشش کریں گے-